• عبادات >> صوم (روزہ )

    سوال نمبر: 41484

    عنوان: روزے كی نیت كرتے وقت ہم كل كی نیت كیوں كرتے ہیں؟

    سوال: روزہ کی نیت میں ھم کیوں کہتے ہیں کل کا روزہ جب کہ ہم آج کا روزہ رکھ رہے ہوتے ہیں ۔ َبِصَوْمِ غَدٍ نَّوَیْتَ مِنْ شَہْرِ رَمَضَانَ ، اور کیا یہ نیت کرنا درست ہے؟

    جواب نمبر: 41484

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 888-887/N=10/1433 شریعت میں دن کا آغاز صبح صادق سے ہوتا ہے، اس لیے صبح صادق سے پہلے سحری کے وقت جو روزہ کی نیت ہوگی وہ کل آئندہ ہی کے روزے کی نیت ہوگی۔ الحاصل سحری کے وقت روزہ کی نیت میں بصوم غدٍ کہنا درست ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند