• عبادات >> صوم (روزہ )

    سوال نمبر: 24730

    عنوان: رمضان کے اعتکاف کے دوران اگر پسینہ کی وجہ سے بدن سے اتنا بدبو آنے لگے کہ نماز کے دوران آس پاس کے لوگوں کو پریشانی محسوس ہوتی ہے تو کیا ایسی حالت میں بدن کی صفائی کرنے کے واسطے مسجد کے حدود سے نکلا جاسکتاہے؟

    سوال: رمضان کے اعتکاف کے دوران اگر پسینہ کی وجہ سے بدن سے اتنا بدبو آنے لگے کہ نماز کے دوران آس پاس کے لوگوں کو پریشانی محسوس ہوتی ہے تو کیا ایسی حالت میں بدن کی صفائی کرنے کے واسطے مسجد کے حدود سے نکلا جاسکتاہے؟

    جواب نمبر: 24730

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ھ): 1673=1229-9/1431

    جس شخص کو عامةً اس طرح پسینہ آتا رہتا ہو تو اس کو پورے عشرہٴ اخیرہ کا اعتکاف نہ کرنا چاہیے اور اگر کرلیا تو مسجد کے کنارہ پر ٹپ رکھ لے اور تنہائی کے اوقات میں لنگی باندھ کر جلدی سے غسل کرلے اور صفائی کرکے بدبو کا ازالہ کرلے۔ حاصل یہ کہ صفائی کی خاطر مسجد کی حدود سے نکلنا درست نہیں اور پورے عشرہ کا اعتکاف نہ ہو تو اس میں نکلنے اورغسل صفائی وغیرہ کرنے میں کچھ مانع نہیں ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند