عبادات >> صوم (روزہ )
سوال نمبر: 163139
جواب نمبر: 163139
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa:1170-151T/D=10/1439
(۱) جی ہاں بھیکی انگلی دُبر میں ڈالنے سے روزہ ٹوٹ جائے گا، أو أدخل إصبعہ الیابسة فیہ أي في دبرہ أو فرجہا (لم یفرط) ولو مبتلة فسد․ (الدر مع الرد: ۱/۱۰۸)
(۲) حرم میں طواف کی حالت مثل نماز کے ہے جس طرح نماز میں اِدھر اُدھر دیکھنا خلافِ ادب ہے اسی طرح طواف کے دوران اِدھر اُدھر دیکھنا خواہ خانہ کعبہ ہی کو دیکھے خلاف ادب ہے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند