• عبادات >> صوم (روزہ )

    سوال نمبر: 54463

    عنوان: روزہ كی حالت میں انگشت زنی كرنا

    سوال: میرے شوہر مہینہ میں ایک یا دو مرتبہ مباشر ت کرتے ہیں، انہوں نے کبھی مجھے مطمئن نہیں کیا ، بہت جلد انزال ہوجاتاہے، میں ایک جوان عورت ہوں ، میں ہر ہفتہ یا دس دن میں ایک مرتبہ مباشر ت کرنا چاہتی ہوں، تین سال پہلے میں مشت زنی کرنا شروع کیا تھا مہینہ ایک مرتبہ اور دو مہینے میں ایک مرتبہ۔ اگر مجھے اس کی خواہش ہوتی ہے اور میں ایسا نہیں کرتی ہوں تو میرے ذہن میں دو تین دن تک جنسی خیالات آتے رہتے ہیں اور آخر کار میں یہ شرمناک حرکت کرلیتی ہوں، کیا یہ درست ہے یا نہیں؟ استغفر اللہ ، آج رمضان میں روزہ کی حالت میں نے مشت زنی کی ، لیکن میں نے اپنی انگلی اند ر نہیں ڈالی تھی ، بلکہ صرف چھوٹے بالوں کو چھوا تھا، اس کے بعد میں نے روزہ پورا کیا اوربہت مرتبہ استغفار پڑھا ۔ براہ کرم، بتائیں کہ کفارہ کیا ہے؟ اس شرمناک حرکت سے نجات پانے کے لیے کوئی طریقہ/دعا بتائیں۔ نیر میرے شوہر کی صحت کے لیے بھی دعا کریں۔

    جواب نمبر: 54463

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1262-417/L=9/1435-U اسلام نے جنسی خواہشات کو مکمل کرنے کے لیے جائز راستے متعین کیے ہیں، اس کے علاوہ جتنے بھی طریقے ہیں سب حرام ہیں، آپ کا انگشت زنی (مشت زنی) کرنا ناجائز ہے، آپ کے شوہر کو کسی ماہر حکیم یا کسی ماہر ڈاکٹر سے علاج کرانا چاہیے تاکہ وہ آپ کی مراد پوری کرسکے، مشت زنی کی صورت میں اگر انزال ہوگیا تھا تو آپ کا روزہ ٹوٹ گیا اس کی قضا لازم ہے کفارہ نہیں، اللہ آپ کے شوہر کو صحت کاملہ عطا فرمائے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند