• عبادات >> صوم (روزہ )

    سوال نمبر: 2727

    عنوان:

    کیا رمضان کے مہینے میں روزہ کی حالت میں بیوی کا بوسہ لے سکتے ہیں اور اس کے ساتھ لپٹ کر سوسکتے ہیں؟ رمضان کے مہینہ میں بیوی کے ساتھ اس طرح کا کام کرنے کی کتنی اجازت ہے؟

    سوال:

    کیا رمضان کے مہینے میں روزہ کی حالت میں بیوی کا بوسہ لے سکتے ہیں اور اس کے ساتھ لپٹ کر سوسکتے ہیں؟ رمضان کے مہینہ میں بیوی کے ساتھ اس طرح کا کام کرنے کی کتنی اجازت ہے؟

    جواب نمبر: 2727

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 60/ ل= 60/ ل

    اگر بوس و کنار اور لپٹ کر سونے سے وطی کرنے یا انزال ہوجانے کا خطرہ ہو تو بوس و کنار اور لپٹ کر سونا ناجائز ہے اور اگر وطی یا انزال کا اندیشہ نہ ہو تو اس کی گنجائش ہے: وکرہ قُبلة ومس ومعانقة ومباشرة فاحشة إن لم یأمن المفسد وإن أمن لابأس (الدر المختار مع الشامي: ج۳ ص۳۹۶)

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند