• عبادات >> صوم (روزہ )

    سوال نمبر: 604759

    عنوان:

    دورانِ روزہ کھانا حلق سے اوپر آجاتا ہے اگر اس کو نیچے اتارلیا تو روزے کا کیا حکم ہے؟

    سوال:

    سوال : روزے میں اکثر یہ ہوتا ہے کہ کہانا اوپر حلق تک آجاتا ہے اور میں اس کو نیچے اتار لیتا ہوں تو ایسی صورت میں روزہ فاسد ہوجائیگا اوروہ زبان تک نہ پہنچے ۔تفصیلی جواب عنایت فرمائیں۔

    جواب نمبر: 604759

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:762-749/sd=1/1443

     اگر کھانا حلق تک آیا، منھ میں نہیں آیا اور اندر ہی اندر نگل لیا تو اس سے روزہ فاسد نہیں ہوتا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند