• عبادات >> صوم (روزہ )

    سوال نمبر: 60389

    عنوان: ماہ رمضان میں مسجدوں میں سحری کھانا کیسا ہے ؟

    سوال: (۱) ماہ رمضان میں مسجدوں میں سحری کھانا کیسا ہے ؟ (۲) اور طاق راتیں کرنا جس میں لوگ اجتماعی طورپر قرآن شریف کی تلاوت کرتے ہیں اور نماز پڑھتے ہیں کیا یہ اجتماعی عبادت جائز ہے؟

    جواب نمبر: 60389

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 543-543/Sd=10/1436-U (۱) مساجد میں مسافر اور معتکف کے لیے سحری کھانا جائز ہے۔ (۲) ماہِ رمضان کی خاص طور پر طاق راتوں میں اجتماعی طور پر عبادت کا التزام کرنا مشروع اور ثابت نہیں ہے، عبادت کے لیے ثبوت کے بغیر کسی رات کو خاص کرنا صحیح نہیں ہے، رمضان کی تو ساری ہی راتوں میں عبادت کا اہتمام کرنا چاہیے؛ لیکن اس کے لیے باقاعدہ اجتماع کا التزام واہتمام نہ کیا جائے، التزام واہتمام کے بغیر خود ہی اجتماعی عبادت کی شکل بن جائے تو اس میں مضائقہ نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند