عبادات >> صوم (روزہ )
سوال نمبر: 7639
اگر کوئی شخص رمضان کے مہینے میں سونے کے وقت تمباکو (کھینی) منھ میں رکھ کر سو گیا اور سحری کے وقت آنکھ نہیں کھلی، بلکہفجر کی اذان کے بعد اٹھا اس وقت کھینی منھ میں ہے۔ توکیا کھینی پھینک کر نیت کرلینے سے روزہ ہوجائے گا؟

جواب نمبر: 7639
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی: 1070=1071/م
صورت مذکورہ میں اس شخص کا روزہ جاتا رہا، روزے نیت کرلینے سے روزہ صحیح نہ ہوگا، ایک روزہ کی قضاء لازم ہوگی۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند