• عبادات >> صوم (روزہ )

    سوال نمبر: 152080

    عنوان: کیا تراویح میں ایک یا سوا پارہ سے زیادہ پڑھنا گناہ میں سے ہے؟

    سوال: کیا تراویح میں ایک یا سوا پارہ سے زیادہ پڑھنا گناہ میں سے ہے؟

    جواب نمبر: 152080

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 1156-1136/M=10/1438

    جی نہیں، تراویح میں ایک یا سوا پارہ سے زائد پڑھنا گناہ ہرگز نہیں، قرآن جتنا پڑھا جائے اتنا زیادہ ثواب ہے بشرطیکہ تجوید کی رعایت کے ساتھ ہو اور مقتدیوں کے لیے گراں بار نہ ہو۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند