• عبادات >> صوم (روزہ )

    سوال نمبر: 25758

    عنوان: کیا روزہ کی حالت میں بیوی کی پستان کو چھونا جائز ہے یا ایسا کرنے سے روزہ ٹوٹ جاتاہے؟کیا اس طرح سے بیوی کا جسم چاٹنے سے روزہ ٹوٹ جاتاہے؟

    سوال: کیا روزہ کی حالت میں بیوی کی پستان کو چھونا جائز ہے یا ایسا کرنے سے روزہ ٹوٹ جاتاہے؟کیا اس طرح سے بیوی کا جسم چاٹنے سے روزہ ٹوٹ جاتاہے؟

    جواب نمبر: 25758

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(م): 1471=1471-9/1431

    روزے میں بیوی کے پستان کو محض چھونے سے روزہ تو نہیں ٹوٹتا لیکن اگر انزال کا خوف ہو یا جماع میں مبتلا ہوجانے کا اندیشہ ہو تو مس کرنا مکروہ ہے، بیوی کا جسم چاٹنا بھی مکروہ ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند