• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 8115

    عنوان:

    قضا نمازوں کو کس طرح ادا کیا جائے گا؟ یعنی قضا نمازوں کو ادا کرنے کا صحیح وقت کون سا ہے؟ اور صحیح طریقہ کیا ہے؟ اور نفل زیادہ ضروری ہے یا قضا نماز پڑھنا زیادہ ضروری ہے؟

    سوال:

    قضا نمازوں کو کس طرح ادا کیا جائے گا؟ یعنی قضا نمازوں کو ادا کرنے کا صحیح وقت کون سا ہے؟ اور صحیح طریقہ کیا ہے؟ اور نفل زیادہ ضروری ہے یا قضا نماز پڑھنا زیادہ ضروری ہے؟

    جواب نمبر: 8115

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1055=1055/م

    صحیح طریقہ یہ ہے کہ اگر کوئی نماز قضاء ہوجائے تو پہلی فرصت میں اسکو ادا کرلے، اگر ایسا نہ کرسکے، تب بھی قضاء اس کے ذمہ باقی رہتی ہے، قضاء نماز کے لیے کوئی وقت مخصوص ومتعین نہیں، بس اوقات ثلاثہ مکروہ کو چھوڑکر جب چاہے قضاء نماز پڑھ سکتا ہے، اور قضاء نمازیں اگر زیادہ ہوں اورایک ساتھ سب کی ادائیگی دشوار ہو تو سہل صورت یہ ہے کہ ہرادا نماز کے بعد ایک دو وقت کی قضاء نماز بھی پڑھ لیا کرے۔ نفل کے مقابلے میں قضاء نماز پڑھنا زیادہ ضروری ہے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند