• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 145563

    عنوان: كسی ركعت میں ایك سجدہ چھوٹ گیا؟

    سوال: اگر کسی رکعت میں ایک ہی سجدہ کیا اور کھڑے ہونے پر یاد آیا تو کیا حکم ہے؟ اگر اگلی رکعت میں یاد آیا تو کیا حکم ہے؟ نماز کے ختم پر (سلام پڑھتے وقت) یاد آیا تو کیا حکم ہے؟ نماز ختم کرنے کے بعد (سلام پڑھنے کے بعد ) یاد آئے تو کیا حکم ہے؟ اللہ آپ کو اس کا بہترین جزا عطا فرمائے۔ آمین

    جواب نمبر: 145563

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 070-071/D=2/1438

     

    دوران صلاة (قیام رکوع سجدہ وغیرہ میں) چھوٹا ہوا سجدہ یاد آجائے تو اس سجدہ کوادا کردے اور نماز کے ختم پر سجدہ سہو کرلے تو اس کی نماز ادا ہو جائے گی نیز سلام پڑھتے وقت یا سلام پڑھنے کے بعد منافی صلاة (جیسے سینہ پھیر لینا یا گفتگو کرنا وغیرہ) سے پہلے پہلے یاد آجائے تو بھی اس سجدہ کو ادا کردے پھر تشہد پڑھے اور سجدہ سہو کرکے دوبارہ تشہد پڑھے، اس سے اس کی نماز ادا ہو جائے گی۔ حتی لو نسي سجدة من الأولیٰ قضاہا ولو بعد السلام قبل الکلام، لکنہ یتشہد ثم یسجد للسہو ثم یتشہد۔ شامی:۲/۱۵۶․


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند