• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 611760

    عنوان:

    نماز تراویح میں ایک کلمہ کی جگہ دوسرا کلمہ پڑھنے کا حکم

    سوال:

    امام صاحب نے نماز تراویح میں سورہ نمل کی آیت (ومن کفر فان ربی غنی کریم) میں تبدیلی کردی اور (من کفر) کے بہ جائے (ومن شکر فان ربی غنی کریم) پڑھ دیا تو اس صورت میں نماز کا کیا حکم ہے ؟ کیا نماز درست ہوگئی یا پھر اعادہ ضروری ہوگا؟

    جواب نمبر: 611760

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 1091-927/B=10/1443

     امام صاحب نے غلط تو ضرور پڑھا‏، مگر یہ غلطی ایسی ہے كہ اس میں تاویل ممكن ہے‏، لہٰذا نماز دُرست وگئی۔ یہ فحش غلطی نہیں ہے جس سے نماز كا اعادہ ضروری ہو۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند