• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 64015

    عنوان: سلفی امام کی تقلید میں حنفی کے لیے رفیع یدین اور آمین بالجہر کا مسئلہ

    سوال: اگر حنفی مسلک کا کوئی شخص سلفی امام کی اقتداء میں نماز اداکرے تو کیا اس کو رفع یدین اور آمین بالجہر کہنا ضروری ہے؟

    جواب نمبر: 64015

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 436-436/H=5/1437 ضروری نہیں بلکہ فع یدین نہ کرے نہ آمین بالجہر کہے کیونکہ اس صورت میں بھی حنفی شخص کو اس کا حکم نہیں بس جس طرح حنفی امام کی اقتداء میں نماز ادا کرتا ہے اسی طرح اس کی اقتداء میں اداء کرلے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند