• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 10081

    عنوان:

    جو شخص قیام اور رکوع کرسکتا ہو لیکن سجدہ نہ کرسکتا ہو اور نیچے بیٹھ نہ سکتا ہو وہ کس طرح نماز پڑھے؟

    سوال:

    جو شخص قیام اور رکوع کرسکتا ہو لیکن سجدہ نہ کرسکتا ہو اور نیچے بیٹھ نہ سکتا ہو وہ کس طرح نماز پڑھے؟

    جواب نمبر: 10081

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 138=138/ م

     

    اگر نیچے فرش پر بیٹھنے کی قدرت نہ ہو تو ایسا شخص کرسی وغیرہ پر بیٹھ کر اشارے سے نماز ادا کرے، اورسجدہ کا اشارہ رکوع کے اشارے سے پست کرے، وإن تعذرا، لیس تعذرھما شرطًا بل تعذر السجود کاف، لا القیام، أومأ قاعدًا، وھو أفضل من الإیماء قائمًا لقربہ من الأرض، ویجعل سجودہ أخفض من رکوعہ (درمختار)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند