عبادات >> صلاة (نماز)
سوال نمبر: 41720
جواب نمبر: 41720
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی: 1778-1371/B=11/1433 سفر کی حالت میں اگر بہت ہی عجلت کا موقعہ ہے تو رکوع اور سجود کی تسبیح کی تسبیح میں تخفیف کرکے ایک بار بھی پڑھ سکتے ہیں، ثنا کے بغیر بھی نماز درست ہے، قعدہٴ اخیرہ میں التحیات پڑھ کر اللہ صل علی محمد وعلی آل محمد، پھر اللہم اغفر لی کہہ کر سلام پھیر سکتے ہیں۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند