• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 51156

    عنوان: جمعہ کی نماز کے بعد لاؤڈ اسپیکر پر سلام پڑھنا چاہئے

    سوال: ہم ایک مسجد کے کمیٹی ممبران ہیں اور تبلیغی جماعت ہماری مسجد میں تقریبا چالیس سال سے دعوت کا کام کررہی ہے، لیکن ہمارے محلہ کے کچھ لوگ جماعت کے اس کام پر اعتراض کررہے ہیں، انہوں نے مسجد کمیٹی کو درخواست دی ہے کہ :(۱) عشاء کی نماز کے بعد جماعت کو مسجد میں ٹھہر نا نہیں چاہئے۔(۲) فجر اور عصر کی نماز کے بعد فاتحہ شامل کیا جانا چاہئے۔(۳) ہر مہینہ ایک مرتبہ جلسہ کرنا چاہئے۔(۴) جمعہ کی نماز کے بعد لاؤڈ اسپیکر پر سلام پڑھنا چاہئے۔ اس کی وجہ سے مسجد میں جھگڑے ہورہے ہیں اور نماز کے دوران مصلیوں کو پریشانی ہورہی ہے، مسجد کمیٹی نے مذکورہ باتیں انفرادی طورپر کرنے کے لیے کہا ہے، نہ کہ گروپ کی شکل میں تاکہ گذشتہ چالیس سال سے جیسے کام چل رہا ہے چلنے دیا جائے ۔ ہم آپ سے درخواست کرتے ہیں کہ پرامن طریقے سے اس مسئلہ کو حل کریں تاکہ ہم سبھی متحد رہیں اور غیر مسلم ہمارے اتحاد کو توڑ نہ سکے۔ براہ کرم، شریعت کی روشنی میں فتوی دیں۔

    جواب نمبر: 51156

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 885-892/N=8/1435-U تبلیغی جماعت اہل حق کی جماعت ہے اور یہ مجموعی طور پر اصول شریعت کے مطابق کام کررہی ہے، اور اعتراض کرنے والے چند اہل محلہ اپنے اعتراضات ومطالبات کے آئینہ میں اہل بدعت معلوم ہوتے ہیں، جو اپنی بعض اعتقادی وعملی گمراہیوں کی بنا پر اہل السنة والجماعة سے خارج ہیں، لہٰذا ان کے مطالبات پورے نہ کیے جائیں اور علاقہ کے اکابر علمائے کرام کے رابطہ میں رہ کر سنجیدگی وخاموشی کے ساتھ ان کو سمجھانے بجھانے اورراہِ راست پر لانے کی کوشش کی جائے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند