عبادات >> صلاة (نماز)
سوال نمبر: 18533
قصر کب شروع ہوگا اور کب ختم ہوگا؟
اگر میں اپنے گھر سے ایک سو پچاس
میل کے سفر پر ہوں تو کیا میں شہر کی باؤنڈری کو چھوڑنے کے فوراً بعد قصر کرنا
شروع کردوں گا یا شہر کی باؤنڈری سے پچاس میل سے آگے سے؟ کیا اگر میں سفر پر جارہا
ہوں یا گھر واپس ہورہا ہوں تو اس کا حکم علیحدہ ہے؟ (۲)جب میں ان لوگوں کے
پیچھے فجر کی نماز پڑھتا ہوں جو کہ اما م ابوحنیفہ رحمة اللہ علیہ کی اقتداء نہیں
کرتے ہیں اور دوسری رکعت میں رکوع کے بعد وہ لوگ دعا کرتے ہیں تو کیا مجھ کو اپنے
ہاتھ اٹھانے کی ضرورت ہے اور آمین کہنے کی ضرورت ہے یا ہاتھ نیچے رکھوں گا؟ میرا
یقین ہے کہ مجھ کو آمین نہیں کہنا چاہیے بآواز بلند کیا میں صحیح کہتاہوں؟
جواب نمبر: 18533
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی(م): 108=108-2/1431
(۱) جہاں پر شہر اور فناء شہر کے حدود ختم ہوتے ہیں وہاں سے سفر اور قصر شروع ہوگا۔ اور واپسی میں حدود شہر میں داخل ہوتے ہی قصر ختم ہوجائے گا۔
(۲) ہاتھ اٹھائے بغیر آہستہ آہستہ آمین کہنے میں مضائقہ نہیں۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند