• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 55443

    عنوان: ننگے سر نماز پڑھنا کیسا ہے؟

    سوال: ننگے سر نماز پڑھنا کیسا ہے؟

    جواب نمبر: 55443

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1360-1368/N=11/1435-U محض سستی وکاہلی کی وجہ سے ننگے سر نماز پڑھنا مکروہ ہے، اوراگر کوئی شخص ننگے سر نماز اس لیے پڑھتا ہے کہ اسے سنت سمجھتا ہے تو یہ اس کی جہالت ہے؛ کیوں کہ کم ازکم تین کپڑوں میں نماز مستحب ہے جن میں سے ایک کپڑا سر پر ہو خواہ وہ عمامہ ہو یا ٹوپی اور اگر عمامہ اور ٹوپی دونوں ہوں تو یہ سب سے افضل ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند