• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 23710

    عنوان: میں نے کہیں پڑھا تھا کہ سجد ہ میں پاؤں کی کم از کم تین انگلیاں قبلہ کی طرف ہونی چاہئے ورنہ نماز نہیں ہوتی ہے اور پوری دس کا ہونا سنت ہے، کیا یہ صحیح ہے؟

    سوال: میں نے کہیں پڑھا تھا کہ سجد ہ میں پاؤں کی کم از کم تین انگلیاں قبلہ کی طرف ہونی چاہئے ورنہ نماز نہیں ہوتی ہے اور پوری دس کا ہونا سنت ہے، کیا یہ صحیح ہے؟

    جواب نمبر: 23710

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ل): 1116=872-8/1431

    نماز میں انگلیوں کا قبلہ رخ ہونا مسنون ہے، فرض نہیں، اگر کوئی انگلی بھی قبلہ رخ نہ ہوئی تو بھی نماز ہوجائے گی، البتہ ترک سنت کی وجہ سے کراہت آئے گی، ویستقبل بأطراف أصابع رجلیہ القبلة ویکرہ إن لم یفعل ذلک (شامي: ۲/۲۱۰، ط: زکریا)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند