• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 11130

    عنوان:

    میں مختصر طور پر مسافر کی نماز کے بارے میں جاننا چاہتاہوں۔ یعنی کتنے کلومیٹر تک کا سفر کرنے کے بعد ہمیں قصر کرنے کی اجازت ہے؟برائے کرم مجھے اصل کلومیٹر بتائیں جو کہ آج کے حساب سے علماء کرام نے متعین کیا ہے؟

    سوال:

    جواب نمبر: 11130

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 288=202/ل

    مسافت سفر آج کل کے کلومیٹر کے حساب سے 77.25 km (سوا ستتر کلومیٹر) ہے۔ اگر کوئی شخص سوا ستتر کلومیٹر یا اس سے زائد کے ارادہ سے سفر شروع کرے تو اس پر آبادی سے نکلتے ہی قصر کرنا ضروری ہوگا۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند