• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 10371

    عنوان:

    حنفی ہوتے ہوئے ایک رکعت وتر نماز پڑھنا کیسا ہے؟ واضح اردومیں دلیل سے بتائیں۔

    سوال:

    حنفی ہوتے ہوئے ایک رکعت وتر نماز پڑھنا کیسا ہے؟ واضح اردومیں دلیل سے بتائیں۔

    جواب نمبر: 10371

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 169=155/ ب

     

    حنفی ہوتے ہوئے ایک رکعت وتر پڑھنا جائز نہیں ہے، نیز یہ عمل صریح حدیث کی خلاف ورزی ہے۔ پیغمبر صلی اللہ علیہ وسلم اکثر اوقات وتر کی نماز گھر ہی میں پڑھا کرتے تھے، لہٰذا اس عمل کو زیادہ دیکھنے والی حضرت عائشہ ہیں وہ روایت کرتی ہیں کہ پیغمبر ایک سلام کے ساتھ تین رکعت وتر کی نماز پڑھتے تھے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند