• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 67437

    عنوان: تصاویر والے كپڑوں میں نماز پڑھنا؟

    سوال: آج کل ہر جگہ تصاویرہوتے ہیں۔ اشیاء پر، کتابوں پر، اخباروں میں غرض کہ ہر جگہ ہوتے ہیں۔ معلوم نہیں ہوتا کہ کہاں کہاں تصویریں ہوں گی۔ کیا اس صورت حال میں تصویروں کے ساتھ نماز پڑھنا جائز ہوگا؟

    جواب نمبر: 67437

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 993-993/M=10/1437 ممنوعہ تصاویر والے کپڑے میں نماز پڑھنا مکروہ ہے اسی طرح اگر نمازی کے سامنے، اوپر، دائیں اور بائیں ممنوعہ تصویر ہو اور نظر آرہی ہو تو اس سے بھی نماز میں کراہت آتی ہے اس لیے نماز پڑھتے وقت اس کا خیال کرلیں کہ سامنے، اوپر ، دائیں بائیں تصویر نہ ہو اگر ہوتو ہٹادیں یا پردہ وغیرہ کے ذریعہ ڈھانپ دیں اگر تصویر موضع اہانت میں ہے مثلاً نمازی کے قدموں کے نیچے ہے یا پیچھے ہے تو اس میں حرج نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند