عبادات >> صلاة (نماز)
سوال نمبر: 602320
مقتدی رکوع اور سجدہ میں کتنی تسبیح پڑھ سکتا ہے ؟
مقتدی رکوع اور سجدہ میں کتنی تسبیح پڑھ سکتا ہے مثلاً 3۔5۔7۔9۔11۔13 ۔15 ۔17 ۔21 اور کیا کسی رکوع میں تعداد کم اور کسی رکوع میں زیادہ اسی طرح سجدہ میں بھی کم زیادہ یا پھر تعداد برابر ہو گی؟
جواب نمبر: 60232017-Feb-2021 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa : 473-405/B=06/1442
مصنف عبد الرزاق میں حدیث موجود ہے کہ رکوع اور سجدے میں ادنیٰ درجہ یہ ہے کہ تین مرتبہ تسبیح پڑھے اور اوسط درجہ یہ ہے کہ ۵/ مرتبہ تسبیح پڑھے اور اعلیٰ درجہ یہ ہے کہ ۷/ مرتبہ تسبیح پڑھے۔ اور بہتر یہ ہے کہ ہر رکوع اور سجدہ میں برابر پڑھے کم زیادہ نہ پڑھے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
حی علی الصلوة کا جواب لا حول ولا قوة الا باللہ العلی العظیم ہے لیکن کسی نے مجھ سے کہا کہ مسجد میں یہ جواب یعنی لا حول ولا قوة نہیں ہے بلکہ وہی الفاظ کہنے ہیں، یعنی حی علی الصلوة۔ براہ کرم مجھے صحیح حکم بتائیں۔
9384 مناظرکیا ہماری نماز کسی بریلوی کے پیچھے ہوسکتی ہے؟ میں دیوبندی ہوں۔