• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 161602

    عنوان: مسجد كے مدرسہ میں ایك ہی جگہ پر دو جماعتیں ہوتی ہیں كیا دونوں صحیح ہوجاتی ہیں؟

    سوال: ہماری مسجد کے اندر ہی ایک مدرسہ ہے ، اس میں دو نماز ہورہی ہے ، ایک وقت میں ایک مدرسہ میں، اور 15 منٹ بعد مسجد میں نماز ہوتی ہے تو کیا دو نماز ہوجائے گی؟ براہ کرم، جواب دیں۔

    جواب نمبر: 161602

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:1166-1005/L=9/1439

    صورتِ مسئولہ میں دونوں نمازیں اگر چہ درست ہوجاتی ہیں تاہم جب قریب میں مسجد موجود ہے تو مدرسہ میں مستقلاً جماعت کا معمول بنالینا درست نہیں،مسجد میں نماز ادا کرنے کا مستقل ثواب ہے جو مدرسہ میں نماز ادا کرنے کی صورت میں حاصل نہیں ہوتا ۔

    وإن صلی أحد في بیتہ بالجماعة حصل لہم ثوابہا، وأدرکوا فضلہا، ولکن لم ینالوا فضل الجماعة التي تکون في المسجد لزیادة فضیلة المسجد وتکثیر جماعتہ وإظہار شعائر الإسلام۔ (کبیري ۴۰۲)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند