عبادات >> صلاة (نماز)
سوال نمبر: 606613
سنت غیر موٴکدہ میں ثواب زیادہ ہے یا نفل میں؟
سنت غیر موٴکدہ اور نفل، ثواب کس میں زیادہ ہے؟
جواب نمبر: 60661320-Sep-2023 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa:193-551/B=6/1443
سنت ِ غیر مؤکدہ اور نفل قریب قریب ہیں اور ان میں کوئی زیادہ فرق نہیں ؛البتہ سنن غیر مؤکدہ منقول ہونے کی وجہ سے عام نوافل کی بنسبت زیادہ اجر و ثواب کے باعث ہیں ۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
جماعت کی نماز میں لوگوں كے زیادہ ہونے كی وجہ سے سجدہ نہ ہوسكے تو كیا كریں؟
2274 مناظرسجدہ میں ہاتھ کس طرح رکھیں گے؟ کیا انگلیاں کھلی ہوئی ہوں گی یا ملی ہوئی ہوں گی؟ (۲)کیادوبارہ شادی کرنے کے لیے مطلقہ جوڑے کے لیے حلالہ ضروری ہے؟(۳)عصر کی نماز کے بعد کیا دوسرے دن کی قضا نماز پڑھی جاسکتی ہے؟ (۴)اگر ہم پرائیویٹ سیکٹر میں نوکری کررہے ہیں اور صبح نو بجے سے آٹھ نوبجے رات تک آفس میں ہوتے ہیں تو نماز کیسے پڑھیں گے؟ آفس کی وجہ سے ہماری ظہر، عصر اورمغرب کی نماز قضا ہوجاتی ہیں۔(۵) منی کا مسئلہ کیا ہے ،اگر ہم شادی شدہ ہیں اور بیوی کے ساتھ رہ رہے ہیں؟ اگر میں نے اس سے ملاقات کی ، مذی باہر نکلی تو کیا اس حالت میں نماز درست ہے یا ہم کو غسل کرنا ہوگا؟ اگر ہم غسل میں وضو کرنا بھول جائیں تو کیا مسئلہ ہے؟ کیا ہمارا غسل جائز ہوگا یانہیں؟
6884 مناظرمغرب
کے فرض میں اگر امام پہلی رکعت میں سورہ قریش اور دوسری میں سورہ کوثر پڑھے تو کیا
مکروہ ہے؟ سورہ قریش کی کیا تعریف ہے؟
میں نے دعا کے سلسلے میں آپ کا فتو ی پڑھا ، اس سے اب تک یہ معلوم ہو سکا کہ دعا نماز کا مغز ہے۔ تمام مسلمانوں کی عام پریشانی کے باعث ہم یہ جاننا چاہتے ہیں کہ فرض نماز کے بعد دعا کرنا کیساہے؟امام جب دعا کرتے ہیں تو ہر ایک اس پر آمین کہتا ہے۔ دوسرے ملکوں میں کیا ہوتاہے ، ہمیں یہ معلوم نہیں ، لیکن پاکستان میں ہر جگہ فرض نماز کے بعد ہم امام کی دعا کے منتظر رہتے ہیں اور پھر سنت و نفل پڑھتے ہیں۔ جمعہ کی فرض نما ز کے بعد بھی یہی ہوتاہے کہ ہم امام کی دعا کا انتظارکرتے ہیں نیز جمعہ کی ۱۴/ رکعات پوری کرنے کے بعد بھی امام کی دعا کا انتظار کرتے ہیں۔ کناڈاآنے کے بعد مجھے معلوم ہوا کہ یہاں کے لوگ فرض نماز کے بعدکچھ لوگ امام کی دعا کا انتظار کر تے ہیں اور کچھ لوگ بقیہ نماز اداکرتے ہیں۔ میں نے محسوس کیا امام حضرات بھی اس سلسلے میں تذبذب میں ہیں۔ عالمی سطح پر اس مسئلہ کے حل کے لیے اتفاق رائے سے کام لیا جانا چاہئے۔
2529 مناظرمیں پشاور کا رہنے والا ہوں اور لاہور میں ملازمت کرتاہوں۔ مہینے میں دو یا چار دن کے لیے پشاور جاتاہوں، سارے گھروالے پشاور میں رہتے ہیں ۔ جب میں پشاور میں ہوتاہوں تو میں نماز پور اداکروں یا قصر ؟ کیوں کہ میں نے قدوری میں پڑھا تھا کہ ایک جگہ کو اپنے لیے مقامی کرو، دونوں جگہ مقامی نہیں ہوسکتے؟
3050 مناظر