• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 49544

    عنوان: جو شخص فجر کی نماز نہیں پڑھتا اور وہ شخص امامت کرے تو کیا اس کے پیچھے ہماری نماز ہوجائے گی؟

    سوال: جو شخص فجر کی نماز نہیں پڑھتا اور وہ شخص امامت کرے تو کیا اس کے پیچھے ہماری نماز ہوجائے گی؟

    جواب نمبر: 49544

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 26-23/D=1/1435-U اگر بتحقیق ثابت ہوجائے کہ وہ شخص فجر کی نماز پڑھتا ہی نہیں نہ ادا نہ قضا ،تو ایسا شخصی فاسق ہے، بقیہ نمازوں کی اس کا امامت کرنا مکروہ ہے، جو پنج وقتہ نماز کا پابند ہو اسے امام بنایا جائے۔ البتہ پڑھی ہوئی نمازوں کے اعادے کی ضرورت نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند