• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 175332

    عنوان: کیا صرف فرض پڑھ لے تو نماز قابل قبول ہوگی یا سنت نفل بھی پڑھنا ضروری ہے؟

    سوال: کیا نمازوں میں صرف فرض پڑھ لے تو بھی نماز قابل قبول ہوگی یا سنت نفل بھی پڑھنا ضروری ہے کیونکہ عرب ملکوں میں صرف فرض کو ھی نماز سمجھتے ہیں اور عام طور پر لوگ فرض ہی پڑھتے ہیں سنت اور نفل بہت کم لوگ پڑھتے ہیں قرآن وحدیث کی روشنی میں جواب عنایت فرمائیں۔

    جواب نمبر: 175332

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 452-344/B=05/1441

    فرض کا پڑھنا تو ضروری ہے اسی طرح واجب نماز کا پڑھنا بھی ضروری ہے ویسے وتر کی نماز احناف کے یہاں البتہ سنت موٴکدہ پڑھنا اگرچہ فرض نہیں لیکن یہ بھی ضروری ہے سنت موٴکدہ مستقل چھوڑنے سے آدمی گنہگار ہوگا۔ ہاں نوافل کا پڑھنا فرض اور ضروری نہیں ہے، لیکن نوافل کو مُکَمّلات فرمایا گیا ہے یعنی فرض نمازوں کی ادائیگی میں جو کچھ کمی ہو جاتی ہے نوافل اس کی تکمیل کر دیتے ہیں یعنی کامل اجر و ثواب کا بنا دیتے ہیں۔ عرب ملکوں کے لوگوں کا عمل ہمارے لئے حجت نہیں۔ قرآن و حدیث ہمارے لئے حجت ہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند