عبادات >> صلاة (نماز)
سوال نمبر: 170830
جواب نمبر: 170830
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa:801-728/sd=11/1440
(۱) چار رکعت والی نماز میں اگر تین ہی رکعات پڑھیں، تو فرض اداء نہیں ہوگا، خواہ تیسری رکعت کے آخر میں سجدہ سہو کرلیا ہو اور چوتھی رکعت میں قعدہ کرکے غلطی سے پانچویں رکعت کے لیے کھڑا ہوا، تو فرض اداء ہوگئے؛ لیکن پانچویں رکعت کے سجدہ سے پہلے پہلے واپس آجانا چاہیے اور سجدہ سہو کرکے سلام پھیردینا چاہیے اور اگر سجدہ بھی کرلیا، تو ایک رکعت اور ملا لینا چاہیے تاکہ دو رکعات نفل ہوجائیں اور اگر چوتھی رکعت میں قعدہ کیے بغیر پانچویں رکعت کے لیے کھڑا ہوا، تو سجدہ سے پہلے واپس آکر اگر سجدہ سہو کرکے سلام پھیر دیا، تو فرض اداء ہوجائے گااور اگر پانچویں رکعت کا سجدہ کرلیا، تو اب فرض باطل ہوجائے گا اورفرض کا اعادہ لازم ہوگا۔
(۲)جی ہاں ! دونوں چھوٹی ہوئی رکعت میں سورہ فاتحہ کے ساتھ سورت بھی پڑھے گا۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند