• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 609959

    عنوان:

    اذان كے كلمات ٹھہر ٹھہر كر كہنا چاہئے

    سوال:

    سوال : مسجد رشید کی اذان میں ایک کلمہ کے ختم پر اتنا کم ٹہرا جاتا ہے کہ بمشکل ان کلمات کا جواب دیا جائے۔ ایک کلمہ ختم ہوتے ہی دوسرا کلمہ شروع کردیتے ہیں جواب دینے کے لیے زیادہ نہیں ٹہرا جاتا ، معلوم یہ کرنا ہے کہ جواب دینے کے لیے کتنا ٹھہرنا ضروری ہے۔

    جواب نمبر: 609959

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 883-743/B=07/1443

     اذان كو نہایت اطمینان كے ساتھ ٹھہر ٹھہر كر دینا چاہئے۔ ’’ویترسل فی الأذان‘‘ كم از كم اتنی دیر ٹھہرنا چاہئے كہ اذان كا جواب دینے والا اطمینان سے جواب دے سكے۔ اگر یہ صحیح ہے تو آپ كو چاہئے كہ حضرت مہتمم صاحب سے اس كی شكایت كریں تاكہ مؤذن كی اصلاح ہوجائے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند