عبادات >> صلاة (نماز)
سوال نمبر: 603732
اسكول كے پوجا روم میں ایك سائڈ میں نماز پڑھنا؟
(۱) مفتی صاحب! میں ایک ہندو کالج میں ایک طالب علم ہوں۔وہاں مسجدموجود نہیں ہے ۔اس کالج میں پوجا روم ہے ۔کیا میں اس روم میں نماز سائیڈ میں ادا کر سکتا ہوں۔ (۲) وہاں سنت کا لباس الاؤ نہیں ہے اور ٹائی لگانا پڑتی ہے ۔تم کالج کی بات سنو یا پھر اسلام کے حساب سے چلوں لو۔
جواب نمبر: 603732
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa : 641-544/D=08/1442
تین باتیں اصولی ہیں:۔
(۱) ایمان کا بچانا اور ظلمت پیدا کرنے والی باتوں سے اس کی حفاظت کرنا ضروری ہے۔
(۲) نماز فرض ہے مسجد کی جماعت سے یا پھر تنہا وقت کے اندر پڑھنا فرض ہے۔
(۳) دین و ایمان کی حفاظت اور دینداری کو قائم رکھنے کے لئے اچھے ماحول کا اختیار کرنا بھی ضروری ہے۔
(۱) مجبوری میں جب کہ سامنے دائیں بائیں کوئی مورتی نہ ہو ایک گوشہ میں نماز ادا کرلیں لیکن اس کی عادت نہ بنائیں کوئی صاف ستھری جگہ خواہ میدان یا لان کا کنارہ ہو اختیار کرکے نماز پڑھیں۔
(۲) مجبوری میں کالج میں رہنے تک ڈریس کی پابندی کرلیں باہر صاف دل پختہ عمل مسلمان کی طرح احکام اسلام پر ثابت قدم رہنے کی کوشش کریں۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند