• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 605134

    عنوان:

    تكبیر تحریمہ كے بارے میں وہم ہونا؟

    سوال:

    تکبیر تحریمہ کہنے کے بعد نماز میں ہمیشہ وہم ہوتا ہے کہ نہیں کہہ ہیں تو ایسی صورت میں نماز ادا ہو جائے گی؟

    جواب نمبر: 605134

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:843-584/sd=11/1442

     شک اور وہم کا علاج یہ ہے کہ اس کی طرف بالکل توجہ نہ دی جائے ، آپ کو جب یقین ہے کہ تکبیر تحریمہ آپ نے کہی ہے تو پھر وہم کا کوئی اعتبار نہیں ہے ، آپ کی نماز ہوجائے گی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند