• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 602009

    عنوان:

    جائے ملازمت پر اگر پندرہ دنوں سے كم قیام كی نیت ہو تو كیا حكم ہے؟

    سوال:

    میرا گھر کلکتہ میں ہے اورنوکری کی وجہ سے بیوی بچوں کے ساتھ علیگڑھ میں رہتا ہوں۔ چھٹیوں میں کلکتہ جاتا ہوں۔اگر کلکتے سے واپس آنے پر کسی وجہ سے علیگڑھ میں پندرہ دنوں سے کم قیام کا ارادہ ہو توکیا میں قصر نماز پڑھوں گا۔

    جواب نمبر: 602009

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 355-302/M=05/1442

     اگر جائے ملازمت (علی گڑھ) میں آپ نے مستقل قرار کی نیت نہیں کی ہے اور دائمی سکونت کی نیت سے وہاں رہائش اختیار نہیں کی ہے تو ایسی صورت میں علی گڑھ آپ کے حق میں وطن اصلی نہیں، لہٰذا پندرہ دنوں سے کم قیام کا ارادہ ہو تو آپ مسافر رہیں گے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند