• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 47150

    عنوان: ایک حنفی کا اہل حدیث کے پیچھے نماز پڑھنا کیسا ہے؟

    سوال: ایک حنفی کا اہل حدیث کے پیچھے نماز پڑھنا کیسا ہے؟

    جواب نمبر: 47150

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1280-976/D=11/1434-U اگر مسائل اختلافی میں حنفیہ کی رعایت کرتے ہیں، مثلاً باریک موزے پر مسح نہیں کرتے، قئ کے بعد وضو کرلیتے ہیں وغیرہ اور ائمہ مجتہدین کو برا بھلا نہیں کہتے نہ ہی تقلید ائمہ کو غلط سمجھتے ہیں تو ایسے امام کے پیچھے نماز حنفی کی صحیح ہوجائے گی، مگر حنفی امام اگر پاس کی مسجد میں موجود ہے تو اس کے پیچھے پڑھنا زیادہ بہتر ہے۔ اوراگر اہم مسائل اختلافی میں حنفیہ کی رعایت نہیں کرتے ائمہ مجتہدین کو برا کہتے ہیں، تقلید کو شرک سمجھتے ہیں تو ان کے پیچھے نماز درست نہیں ہوگی۔ جہاں تفصیلی احوال امام کے معلوم نہ ہوں وہاں ان کے پیچھے نہ پڑھنا احوط واولی ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند