• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 609265

    عنوان:

    لاعلمی میں سورت ملائے بغیر پڑھی گئیں سنتوں کو حکم

    سوال:

    سنت نماز میں بے علمی میں (مسئلہ معلوم نہ ہونے کی وجہ سے )سورة الفاتحہ کے بعد سورة ملائے بغیر نمازیں پڑھیں پھر معلوم ہوا کہ سورت ملانا واجب ہے تو کیا اب پچھلی نمازیں لوٹانی ہوں گی ؟

    جواب نمبر: 609265

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 399-261/D-Mulhaqa=7/1443

     صورت مسئولہ میں جو سنتیں سورت ملائے بغیر پڑھی ہیں، ان کی قضاء واجب نہیں ہے ، اب یہ مسئلہ یاد رکھا جائے کہ سنت کی چاروں رکعت میں سورہ فاتحہ کے بعد سورت ملانا واجب وضروری ہے۔ "وتجب قراءة الفاتحة وضم السورة أو ما يقوم مقامها من ثلاث آيات قصار أو آية طويلة في الأوليين بعد الفاتحة كذا في النهر الفائق وفي جميع ركعات النفل والوتر. هكذا في البحر الرائق."( الفتاوی الہندیۃ: ۱/۷۱، دار الفکر، بیروت(


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند