• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 6527

    عنوان:

    ولدالزنا کو اگر حافظ قرآن بنادیا جائے تو کیا اس بچے پر حرامی کا لقب چسپاں ہوگا؟ کیا اس کے پیچھے نماز پڑھ سکتے ہیں؟ جواب عنایت فرماکر عنداللہ ماجور ہوں۔

    سوال:

    ولدالزنا کو اگر حافظ قرآن بنادیا جائے تو کیا اس بچے پر حرامی کا لقب چسپاں ہوگا؟ کیا اس کے پیچھے نماز پڑھ سکتے ہیں؟ جواب عنایت فرماکر عنداللہ ماجور ہوں۔

    جواب نمبر: 6527

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 638=638/ م

    جب ولد الزنا کے ولد الزنا ہونے میں خود اس بچے کا کوئی قصور نہیں، تو اس پر حرامی کا لقب چسپاں کرکے اس کی توہین وتذلیل کرنا درست نہیں، بالخصوص جب وہ حافظ قرآن ہوجائے۔ اگر ولد الزنا عالم وصالح اور لائق امامت ہو تو اس کے پیچھے نماز بلاکراہت درست ہے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند