• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 67347

    عنوان: چار رکعت والی فرض نماز میں دو رکعت کے بعد تیسری رکعت میں سورہ فاتحہ کے بعد اگر کوئی سورة یا آیت پڑہہ دے تو کیا سجدہ سہو کرنا پڑے گا؟ اس کا کیا حکم ہے ؟

    سوال: چار رکعت والی فرض نماز میں دو رکعت کے بعد تیسری رکعت میں سورہ فاتحہ کے بعد اگر کوئی سورة یا آیت پڑہہ دے تو کیا سجدہ سہو کرنا پڑے گا؟ اس کا کیا حکم ہے ؟

    جواب نمبر: 67347

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1075-1101/N=10/1437 تین یا چار رکعت والی فرض نماز میں تیسری یا چوتھی رکعت میں صرف سورہ فاتحہ پڑھنا ، اس کے ساتھ کوئی سورت یا آیت نہ ملانا سنت ہے، واجب نہیں؛ لہٰذا اگر کسی نے فرض نماز کی تیسری یا چوتھی رکعت میں سورہ فاتحہ کے بعد کوئی سورت یا آیت پڑھ لی تومفتی بہ قول کے مطابق سجدہ سہو واجب نہ ہوگا، وفي أظھر الروایات لا یجب- سجود السھو -؛ لأن القراء ة فیھما مشروعة من غیر تقدیر، والاقتصار علی الفاتحہ مسنون لا واجب (شامی ۲: ۱۵۰، مطبوعہ: مکتبہ زکریا دیوبند بحوالہ: منیہ وشرح منیہ) ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند