Q. ایک مسلمان کا اسپتال ہے۔ اسپتال کے کمپاؤنڈ میں نماز پڑھنے کے لیے جگہ بنی ہوئی ہے جس میں پنج وقتہ نماز و جمعہ ہوتی ہے۔ اسپتال کے مالک کو اپنے پڑوسی سے کچھ باتوں کو لے کر تضاد چل رہا ہے۔ اسپتال کے مالک نے اپنے اس پڑوسی کو جس سے تضاد ہے مسجد میں نماز پڑھنے سے منع کردیا ہے۔ (۲) دوسرا سوال یہ ہے کہ بعد نماز عصر فضائل اعمال کی تعلیم اس بناء پر بند کردی گئی کہ اسپتال میں کئی فرقہ کے لوگ آتے ہیں۔ لہذا آپ سے گزارش ہے کہ اوپر لکھے دونوں سوالوں کا شرعی احوال سے جواب دینے کی زحمت کریں۔