عبادات >> صلاة (نماز)
سوال نمبر: 31129
جواب نمبر: 31129
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی(م): 612=612-4/1432 سنت غیرموٴکدہ ادا کرنے کا کوئی الگ اور مخصوص طریقہ نہیں ہے، جس طرح سنت موٴکدہ ادا کرتے ہیں، اسی طرح غیرموٴکدہ بھی ادا کرتے ہیں، چار رکعت ایک سلام کے ساتھ ادا کریں گے اور ہررکعت میں سورہٴ فاتحہ کے بعد کوئی سورت ملائیں گے، بقیہ امور دیگر نمازوں کی طرح ادا کریں گے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند