• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 37526

    عنوان: نمازی كے آگے سے گذرنا كسے كہیں گے؟

    سوال: سوال یہ ہے کہ ایک آدمی آگے کی صف میں نماز پڑھ رہا ہے اور ایک ٹھیک اس کے پیچھے نماز پڑھ رہا ہے ، کیا آگے نمازپڑھنے والا نماز پڑھنے کے بعد اٹھ کر آگے جاکر سائڈ سے نکل سکتاہے؟ جب کہ دونوں سائڈ والے نماز نہیں پڑھ رہے ہیں۔

    جواب نمبر: 37526

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 411-342/B=4/1433 جی ہاں آگے والا شخص دائیں بائیں جس سائڈ سے چاہے نکل سکتا ہے، یہ نمازی کے آگے سے گذرنا نہیں کہلائے گا۔ نمازی کے آگے ایک طرف سے گذرتے ہوئے دوسری طرف آگے سے چلا گیاتو یہ گذرنا منع ہے اور بہت گناہ کی بات ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند