• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 41607

    عنوان: وصو کا ٹوٹنا جماعت کے نماز میں

    سوال: اگر جماعت کی نماز میں وضو ٹوٹ جائے تو کون سا عمل بہتر ہے؟۱ ناک پکڑ کے صف کے آگے سے گزر جائیں ، یا ۲ ناک پکڑ کے پیچھے صفیں چیر کر گزر جائیں؟براہ مہربانی حوالہ بھی دیں اگر عربی مستند حوالہ ہو تو وہ بھی ارسال کریں۔

    جواب نمبر: 41607

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1048-1042/N=11/1433 احادیث میں ”لِیَنْصَرِفْ“ کا لفظ مطلق آیا ہے، کسی خاص طریقہ کی تعیین نہیں کی گئی ہے، اس لیے دونوں طریقے جائز ودرست ہیں، البتہ دونوں میں سے جس میں اپنے لیے اور دوسروں کے لیے سہولت وآسانی زیادہ اور دقت ودشواری کم ہو اسے اختیار کرنا اولیٰ وبہتر ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند