• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 26277

    عنوان: کیا غیرمقلد امام کے پیچھے نماز پڑھنا درست ہے؟یا نمازتنہا اداکی جائے؟

    سوال: کیا غیرمقلد امام کے پیچھے نماز پڑھنا درست ہے؟یا نمازتنہا اداکی جائے؟

    جواب نمبر: 26277

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(د): 1594=1222-11/1431

    اگر غیرمقلد امام امامت میں حنفی مسلک کے لوگوں کی رعایت کرتا ہو مثلاً خفین کے علاوہ معمولی موزہ پر مسح نہ کرتا ہو وغیرہ اور ائمہ مجتہدین کو برا بھلا نہ کہتا ہو، تقلید ا ئمہ کو شرک نہ کہتا ہو تو اس کے پیچھے نماز پڑھنا درست ہے، ورنہ اگر اس کا عمل مذکور باتوں کے خلاف ہو تو اس کے پیچھے نماز پڑھنا جائز نہیں، ایسی صورت میں کسی صالح صحیح العقیدہ امام کے پیچھے پڑھیں، نہ ہونے کی صورت میں تنہا ادا کریں، لیکن جماعت سے پڑھنے اور امام صالح کے انتظام کی فکر رکھیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند