• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 157166

    عنوان: اگر سجدہ میں دونوں پاؤں اٹھ جائیں تو نماز کا کیا حکم ہے ؟

    سوال: اگر سجدہ میں دونوں پاؤں اٹھ جائیں تو نماز کا کیا حکم ہے ؟مدلل جواب مطلوب ہے ۔

    جواب نمبر: 157166

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:286-252/M=4/1439

    اگر سجدہ میں دونوں پیر کی تمام انگلیاں مکمل طور پر زمین سے اٹھ جائیں اور تین تسبیح کے بقدر یہی کیفیت رہے کہ کسی پیر کی انگلی کا کوئی حصہ زمین سے نہ لگے تو ایسی صورت میں نماز فاسد ہوجاتی ہے اور اگر تین تسبیح کے بقدر یہ کیفیت نہیں رہی بلکہ انگلی زمین سے بلاعذر اٹھ جانے کے بعد فوراً زمین پر ٹیک دی جائیں تو یہ فعل اگرچہ مکروہ ہے لیکن نماز اس صورت میں ہوجائے گی۔ إنہ لم یضع شیئًا من القدمین لم یصح السجود (شامي زکریا: ۲/۱۳۵) (ہندیہ: ۱/۷۰) ولو وضع أحدہما جاز مع الکراہة إن کان بغیر عذر (ہندیة: ۱/۷۰) آپ کے مسائل اور ان کا حل، فتاوی محمودیہ، کتاب النوازل)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند