• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 40505

    عنوان: کیا فرض نماز کے قعدہ آخیرہ میں ایک سے زیادہ دعا پڑھ سکتے

    سوال: (۱) کیا فرض نماز کے قعدہ آخیرہ میں ایک سے زیادہ دعا پڑھ سکتے ہیں جب کہ میں امام کے پچھے نماز پڑھ رہا ہوں اور امام کے سلام پھیرنے سے پہلے ایک سے زیادہ دعا پڑھنے کا وقت ملے ؟ (۲) کیا سنت /نفل نماز کے قعدہ آخیرہ میں ایک سے زیادہ پڑھ سکتے ہیں؟ اور کیا ایک دعا کو کئی مرتبہ پڑھ سکتے ہیں؟

    جواب نمبر: 40505

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1250-1250/M=8/1433 (۱، ۲) ایک ہی دعا کو ایک سے زائد بار بھی پڑھ سکتے ہیں اور دوسری دعائیں بھی پڑھ سکتے ہیں، بشرطیکہ وہ دعائیں عربی زبان میں ہوں اور کلام الناس کے مشابہ نہ ہوں، بہتر یہ ہے کہ وہ ادعیہٴ ماثورہ ہوں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند