• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 611418

    عنوان:

    امام كے قعدہ اخیرہ میں شامل ہونے والا مسبوق‏، تشہد پڑھے بغیر كھڑا ہوجائے توكیا حكم ہے؟

    سوال:

    سوال : اگر امام قعدہ اخیرہ میں ہو اور اسی اثنا میں کوئی شخص آ کر اقتدا کرکے التحیات کے لیے بیٹھ جائے اور اس کے بیٹھتے ہی امام سلام پھیر دے تو یہ شخص اپنی بقیہ نماز پوری کرنے کے لیے فورا کھڑا ہو جائے گا یا التحیات پوری کرنے کے بعد کھڑا ہو گا اگر تشہد پورا کیے بغیر کھڑا ہوگیا تو کیا سجدہ سہو واجب ہوگا یا نہی قران وحدیث کی روشنی میں جواب عنایت فرمائیں۔

    جواب نمبر: 611418

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 1042-773/M=09/1443

     صورت مسئولہ میں اس مسبوق كوالتحیات پوری كركے كھڑا ہونا چاہئے اگر التحیات مكمل كیے بغیر كھڑا ہوگیا تو نماز ہوجائے گی‏، سجدہٴ سہو لازم نہیں‏، لیكن ایسا كرنا مكروہ ہے۔ لو اقتدى به في أثناء التشهد الأول أو الأخير، فحين قعد قام الإمام أو سلّم ومقتضاه أنه يتم التشهد ثم يقوم الخ (وقوله) ولو لم يتم جاز معناه صح مع كراهة التحريم الخ (شامي: 2/200، باب صفة الصلاة، زكريا ديوبند)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند