• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 164639

    عنوان: فرض نمازوں کی کمی سنتِ موٴکدہ سے بھی پوری ہوگی

    سوال: مفتی صاحب حدیث میں آیا ہے ۔جس کا مفہوم کچھ یوں ہے کہ قیامت کے دن سب سے پہلے نماز کا حساب کیا جاے گا۔اگر نماز میں کچھ کمی ہوگی تو اس کو نفل نماز کے ساتھ پوری کی جائے گی ۔پوچھنا یہ ہے کہ آیا ہم جو سنت مؤکدہ پڑھتے ہیں۔اس کو بھی نفل نماز شمار کیا جائے گا۔اور ہماری نمازوں کی کمی اس سے بھی پوری کی جائے گی؟

    جواب نمبر: 164639

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:1478-1303/H=1/1440

    جب نفل میں اللہ پاک نے یہ تاثیر اور قوت رکھی ہے تو سنت موٴکدہ میں تو بدرجہٴ اولیٰ زیادہ مقدار میں وزن ہوگا کہ جس سے فرضوں کی کمی ان شاء اللہ پوری ہوجائے گی شرعت البعدیة لجبر النقصان، والقبلیة لقطع طمع الشیطان، وقال الشامي تحتہ: أی لیقوم فی الآخرة مقام ما ترک منہا لعذر کنسیان․ (الدر المختار مع رد المحتار: ۲/۴۵۲)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند