عبادات >> صلاة (نماز)
سوال نمبر: 59351
جواب نمبر: 59351
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa ID: 624/628/N=8/1436-U (۱) جب آپ کی بہن شادی کے بعد رخصت ہوکر اپنی سسرال (سکھر) چلی گئیں تو میکہ (والد کا گھر: کراچی) ان کا وطن اصلی نہیں رہا؛ لہٰذا اگر وہ سکھر سے کراچی (جو مسافت سفر پر ہے) سات دن کے لیے آتی ہیں تو وہ کراچی میں چار رکعت والی نمازوں میں قصر کریں گی، اتمام نہ کریں گی۔ (بہشتی ز یور مدلل: ۲: ۵۰، مسئلہ: ۲۱، فتاوی دارالعلوم دیوبند ۴: ۴۸۲، ۴۸۳، سوال: ۲۲۸۹، نیز ضمیمہ ص ۱۵، ۱۶)۔ (۲) والد کے انتقال کے بعد ان کی وراثت میں بہن کا حصہ ہونے کی وجہ سے کراچی ان کا وطن اصلی نہیں بنے گا؛ بلکہ شادی اور رخصتی کے بعد ان کا وطن اصلی شوہر کا وطن اصلی: سکھر ہوگیا اور اب بھی وہی ان کا وطن اصلی ہے۔ (۳) اللہ تعالیٰ آپ کے والد مرحوم کی خوب خوب مغفرت فرمائیں اور ان کو درجات عالیہ سے سرفراز فرمائیں، آمین۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند