عنوان: ایک مسجد میں جمعہ کی جماعت باہر سڑک تک چلی جاتی ہے اور یہ صفمسجد سے تقریبا تیس گزتک چلی جاتی ہے۔ مسئلہ یہ ہے کہ سڑک کی صف ختم ہونے کے بعد سڑک کے جس طرف مسجد ہے اسی طرف صف کے ختم ہونے کے بیس گز کے بعد ایک عمارت ہے، اس میں کچھ لوگ امام کی اقتدا میں نماز جمعہ ادا کرتے ہیں، بیچ میں کوئی سڑک نہیں ہے، کیا امامت میں نماز پڑھنے والوں کی نماز ہوئی یا نہیں؟
سوال: ایک مسجد میں جمعہ کی جماعت باہر سڑک تک چلی جاتی ہے اور یہ صفمسجد سے تقریبا تیس گزتک چلی جاتی ہے۔ مسئلہ یہ ہے کہ سڑک کی صف ختم ہونے کے بعد سڑک کے جس طرف مسجد ہے اسی طرف صف کے ختم ہونے کے بیس گز کے بعد ایک عمارت ہے، اس میں کچھ لوگ امام کی اقتدا میں نماز جمعہ ادا کرتے ہیں، بیچ میں کوئی سڑک نہیں ہے، کیا امامت میں نماز پڑھنے والوں کی نماز ہوئی یا نہیں؟
جواب نمبر: 2281601-Sep-2020 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی(ھ):1170=894-6/1431
صف اخیر سے بیس گز کے فاصلہ پر جو عمارت ہے اس عمارت میں اقتداء کرنے والوں کی نماز درست نہ ہوگی۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند