• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 2849

    عنوان:

    اگر جماعت کے دوران مصلی کے موبائل کی رنگ بجنے لگے تو کیا وہ اس حالت میں جیب میں ہاتھ ڈال کر موبائل بند کرسکتا ہے؟ عمل کثیر تو نہیں ہوگا؟

    سوال:

    اگر جماعت کے دوران مصلی کے موبائل کی رنگ بجنے لگے تو کیا وہ اس حالت میں جیب میں ہاتھ ڈال کر موبائل بند کرسکتا ہے؟ عمل کثیر تو نہیں ہوگا؟

    جواب نمبر: 2849

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 92/ ج= 92/ ج

    اگر ایک ہی ہاتھ سے جیب سے نکالے بغیر موبائل بند کرلیاجائے تو یہ عمل کثیر نہ ہوگا، البتہ اگر باقاعدہ جیب سے موبائل نکال کر اپنے سامنے لاکر اس کا سوئچ بند کیا جائے تو بلاشبہ یہ عمل کثیر ہوگا اور اس سے نماز فاسد ہوجائے گی۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند