• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 153756

    عنوان: اگر کسی نے مکمل التحیات درود اور دعاء دوسری رکعت میں پڑھ لی تو کیا چوتھی کے بعد سجدہ سہو کافی ہے ؟

    سوال: اگر کسی نے مکمل التحیات درود اور دعاء دوسری رکعت میں پڑھ لی تو کیا چوتھی کے بعد سجدہ سہو کافی ہے ؟

    جواب نمبر: 153756

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 1342-1241/H=11/1438

    فرض، واجب، سنت موٴکدہ میں اگر ایسا ہوگیا تو قعدہٴ اخیرہ میں سجدہٴ سہو کرلینا کافی ہے، نماز درست ہوجائے گی اور نوافل یا سنتِ غیر موٴکدہ میں ایسا ہوا تو سجدہ سہو کی ضرورت نہیں، بغیر سجدہٴ سہو نمازِ نفل درست ہوجائے گی بلکہ نوافل وسنتِ غیر موٴکدہ میں درود شریف پڑھنا بہتر ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند